خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا جانے لگاہے ۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سمیت بلوچستان اور سندھ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اوربر فباری بھی متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ما لا کنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرم، و زیر ستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ایبٹ آباد،بالاکوٹ، ٹا نک، خیبر، با جوڑ اور مانسہرہ میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کے ساتھ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
بارش اور برفباری کی نئی لہر کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ افغانستان اور ایران سے بارش اور برفباری کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے۔ اس سے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی