عماد وسیم

ٹی20 کرکٹ، عماد وسیم نے نئی تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک: آل راونڈر عماد وسیم نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
عماد وسیم قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے بعد ٹی20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دوسرے بالر بن گئے ہیں۔
انٹرنیشنل ٹی20 لیگ کے دوران سابق آل راؤنڈر نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائدگی کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلرز کے ڈیوڈ وارنر اور سکندر رضا کی وکٹیں حاصل کرکے 300 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز کیا۔
اس میچ انہوں نے نہ صرف دو وکٹیں بلکہ 10 رنز بھی بنائے، انکی آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کھڑی فصلوں اور باغات تباہ