یوم یکجہتی کشمیر، بنوں اور چارسدہ میں تقاریب کا انعقاد

ویب ڈیسک: ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع بنوں اور چارسدہ میں اس سلسلے میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ضلع بنوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقررین نے کہا کہ یہ دن انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لانے کا دن ہے۔
اس کے علاوہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ندیم اسلم چوہدری نے نیکلسن ہاؤس کمشنر آفس میں کشمیر اور پاکستان کے جھنڈوں کی پرچم کشائی کی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلع چارسدہ میِں منعقدہ تقریب میں بھی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی مظالم فورا بند کیا جائے۔ اقوام متحدہ بھارتی مظالم اور ظلم و بربریت کا فوری نوٹس لے۔

مزید پڑھیں:  ججزخطوط پر ازخود نوٹس، ہمیں‌عدلیہ کو بااختیار بنانا ہے، سپریم کورٹ