نیا نظام

IMF سے منظوری کے بعد بجلی نرخوں کا نیا نظام جمعہ تک متوقع

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد بجلی نرخوں کا نیا نظام جمعہ تک متوقع ہے۔
اعداد وشمار پر مبنی ڈیٹا ملنے کے بعد آئی ایم ایف سے جمعہ تک منظوری متوقع ہے۔
بجلی کے نرخوں کے نئے نظام کے تحت صارفین کے لئے 222 ارب روپے کی سبسڈی واپس لے کر صنعتی صارفین کے لئے پاور ٹیرف میں 8.85 سینٹ سے 11.75 سینٹ فی یونٹ تک کمی کردی جائے گی۔
غیرمحفوظ بجلی صارفین جو ماہانہ 400 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں ان کے لئے فکسڈ چارجز میں اضافہ کردیا جائے گا۔
دوسری طرف حکام کا موقف ہے کہ برآمدات میں اضافے کے بغیر پاکستان کی اقتصادیات پھل پھول نہیں سکتی
لہٰذا بجلی کے ٹیرف کو معقول بنانا لازم ہے کیونکہ بجلی کے 14سینٹ فی یونٹ نرخ کے ساتھ بین الاقوامی منڈیوں میں بھارت بنگلہ دیش اور ویت نام کی مصنوعات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے
جبکہ گھریلو صارفین پر زرتلافی واپس لئے جانے کے بعد فکسڈ چارجز 50 سے 450 روپے ماہانہ کر دئیے جائیں گے۔
حکومتی اعلیٰ ذمہ داران کو توقع ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف گردشی قرضے میں کمی اور بجلی کے نرخوں کو معقول بنانے کے منصوبوں کی آئندہ جمعرات یا جمعہ تک منظوری دے دیگا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی توپوں کارخ مولانا فضل الرحمان کی طرف