ا دہشت گرد مارا گیا

فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن ‘داعش کا دہشت گرد مارا گیا

ویب ڈیسک :سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرکے کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشتگرد صورت گل عرف سیف اللہ کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں داعش کا دہشتگرد صورت گل عرف سیف اللہ ہلاک کردیا گیا ‘مارے گئے دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ دہشت گرد کمانڈر بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت متعدد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا، دہشتگرد کمانڈر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دفاتر کی منتقلی، پاک افغان سرحد طور خم 17 تا 19 مئی دن بند رہے گا