انتخابی نتائج کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، بنوں ڈی آئی خان روڈ بلاک

ویب ڈیسک: انتخابی نتائج کیخلاف پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی جانب سے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے بنوں ڈی آئی خان روڈ بلاک کر دی گئی۔
یاد رہے کہ احتجاجی جلسہ کی قیادت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین نے ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے سڑک بند کردی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انتخابی نتائج کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے مولانا نسیم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ضلع بنوں کے عوام حلقہ پی کے 101 اور پی کے 102 کے نتائج میں ہیر پھیر کے خلاف نکلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انصاف نہیں مل جاتا احتجاج جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے بھاری اکثریت سے پی ٹی آئی کو جتوایا ہے۔ ہمارا مینڈیٹ چوری نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تھانہ سربند کی حدود میں مسلح دہشتگردوں کی پولیس پر حملے کی کوشش ناکام