نئے نوٹوں پر اسلامیہ کالج کی تصویر، گورنر سٹیٹ بینک کو مراسلہ جاری

ویب ڈیسک: 100 اور ایک ہزار کے نئَے نوٹوں کی چھپائی کیلئے سٹیٹ بینک کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کرنسی نوٹوں پر اسلامیہ کالج کی تصویر چھپی رہی ہے۔ اس لئے اس سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے اسلامیہ کالج پشاور کی جانب سے گورنر سٹیٹ بینک کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے.
اسلامیہ کالج پشاور کی جانب سے مراسلہ میں استدعا کی گئی ہے کہ 100 اور 1000 کے نئے نوٹوں پر اسلامیہ کالج کی تصویر برقرار رکھی جائے۔
مراسلہ میں اسلامیہ کالج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 110 سالہ اسلامیہ کالج پشاور ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ اس کے تاریخی پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ہزار کے نوٹ پر 2007 سے جبکہ 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر 1976 سے 2006 تک اسلامیہ کالج کی تصویر چھپی تھی۔
یاد رہے کہ اسلامیہ کالج پشاور کی بنیاد 1913 میں صاحبزادہ عبدالقیوم خان نے رکھی تھی جبکہ بانی پاکستان نے اس تاریخی درسگاہ کے کئی دورے کیے اور اپنی جائیداد کا ایک تہائی حصہ بھی اسلامیہ کالج کو عطیہ کیا۔

مزید پڑھیں:  مہمند، ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف جے یو آئی کا احتجاج، پشاور باجوڑ روڈ بند