آفتاب شیر پاؤ

پی ٹی آئی وفد سے ملاقات، آفتاب شیر پاؤ نےتحفظات سے آگاہ کیا

ویب ڈیسک: قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے پی ٹی آئی وفد کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ۔
اسد قیصر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گیاتوسکندر شیرپاﺅ سمیت دیگر رہنماﺅں نے خیر مقدم کیا ‘وفد میں شوکت یوسفزئی اور بیرسٹر سیف بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران انتخابات سے متعلق امور پر دوطرفہ بات چیت ہوئی ، قومی وطن پارٹی کے وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل احمد نواز جدون، حاجی غفران، نائب چیئرمین ہاشم بابر اور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شامل تھے ۔
پی ٹی آئی وفد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو پہنچایا۔
تحریک انصاف کے قائدین نے کہا کہ ملک بھر میں عام انتخابات میں جس دھاندلی ہوئی چاہتے ہیں آپ ساتھ دیں۔
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  نان فائلرز پراضافی ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور