ملزم گرفتار

ہنگو میں رکشہ ڈرائیور کو قتل کرنے والاملزم گرفتار

ویب ڈیسک :ہنگو پولیس نے 23سالہ رکشہ ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نثار احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 20دن پہلے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور قاضی الرحمان کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ ٹل نیاز خٹک نے تفتیشی افسران کے ہمراہ جدید سائنسی بنیادوں پر قاتل کو دھر لیا ۔
گرفتار قاتل سے آلہ قتل سمیت مقتول کا رکشہ موبائل اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے ۔
ڈی پی او کے مطابق ہنگو پولیس کے بہترین تفتیش کے نتیجے میں 1 ہفتے کے اندر 2 اندھے قتل کی وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں ،آرمی چیف