ٹربیونلز قائم

انتخابی عذرداریاں:اسلام آباد اورخیبر پختونخوا کیلئے ٹربیونلز قائم

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عذرداریوں سے متعلق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی شکایات کے لیے ٹربیونلز قائم کر دیئے ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں 5 الیکشن ٹربیونلز جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ٹربیونل قائم کیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
خیبرپختونخوا میں پہلا ٹربیونل جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ہے‘جسٹس محمد نعیم انور مینگورہ ٹربیونل میں درخواستوں کی سماعت کریں گے۔
ایبٹ آباد سے متعلق شکایات جسٹس اعجاز خان پر مشتمل ٹربیونل سنے گا جبکہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ٹربیونل جسٹس فصل سبحان پر مشتمل ہے‘خیبرپختونخوا کا پانچواں ٹربیونل جسٹس کامران حیات پر مشتمل ہے۔
الیکشن کمیشن اس سے قبل سندھ اور بلوچستان کے لیے الیکشن ٹربیونلز قائم کر چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں انتخابی ٹربیونل کے لیے نام اب تک موصول نہیں ہوئے ۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا : باولے کتوں کے کاٹے سے خواتین سمیت 10افراد زخمی