حلف نامے جمع

خیبر پختونخوا:سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کیلئے پی ٹی آئی ارکان کے حلف نامے جمع

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کیلئے حلف نامے جمع کرا دیئے ہیں جس کی منظوری کے بعد صوبے میں سنی اتحاد کونسل سب سے بڑی جماعت بن کر حکومت سازی کریگی۔
مرکزی سطح پر سنی اتحاد کونسل کیساتھ اتحاد کے بعد خیبر پختونخوا کے ممبران کو بھی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں۔
ذرائع کے مطابق تمام کامیاب آزاد امیدواروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سپیکر ہاﺅس پہنچیں جس کے بعد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 70سے زائد ممبران سپیکر ہاﺅس پہنچ گئے اور انہوں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے حلف نامے لکھ دیئے ۔
تمام ارکان کی جانب سے سپیکر ہاﺅس میں نامزد وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی موجودگی میں بیان حلفی جمع کرائے گئے ہیں ۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ باقی آزاد ارکان کو بھی کل صبح تک بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ممبران صوبائی اسمبلی کو منگل کی شام تک حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع کرانے ہیں جس کے بعد مخصوص نشستیں حاصل کی جاسکیں گی ۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ریلیف دینے کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر