کالام میں شدید برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بلاک

گلگت بلتستان سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش و برفباری جاری، کالام میں شدید برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بلاک ، لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کےباعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے اس علاوے کا دیگر علاقوں سے رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔
دوسری جانب کالام میں شدید برف باری سے رابطہ سڑکیں بلاک ہوگئیں اور سیاح ہوٹلوں تک محصور ہوگئے۔ مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ برفباری میں انتظامیہ نے سیاحوں اور لوگوں کو الرٹ جاری کر دیا اور ہدایت کی کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔
ذرائع کے مطابق مری میں 8 انچ برف پڑچکی ہے جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہے جبکہ بجلی کا نظام بھی ٹرپ کر گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی پاکستان میں سیاسی بے یقینی کی نشاندہی