آلو قیمہ بنانے کی ترکیب

مزیدار آلو قیمہ بنانے کی ترکیب اور اجزاء کے ساتھ
اجزاء:
•قیمہ_____ 1 کلو
•آلو_____ 1کلو
•نمک، لال مرچ_____ حسب پسند
•ہلدی _____1/3 چائے کا چمچ
•دھنیا_____ 1 چائے کا چمچ
•ٹماٹر_____ 4 عدد
•پیاز_____ 4 عدد
•گھی_____ پون کپ
•ہری مرچیں کٹی ہوئی_____ 2 عدد
•ہرا دھنیا تھوڑا سا_____ کاٹ کر

ترکیب:
پیاز کاٹ کر گھی میں ہلکی تل کر آدھی سے زیادہ نکال لیں
قیمہ ڈال کر بھونیں
تمام خشک مصالحہ ڈال کر پانی ڈالیں
قیمہ گلا لیں
اب بھون کر آلو کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں
ٹماٹر بھی کاٹ کر ڈالیں
آلو گل جائیں تو پیاز جو نکالی تھی وہ ہرا دھنیا، ہری مرچ کے ساتھ ڈال کر بھون لیں