علی محمد خان

’ایکس‘ کی بندش آمرانہ فعل، علی محمد خان کا عدالت جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کو آمرانہ فیصلے فعل قرار دیتے ہوئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی بندش کو آج چوتھا دن ہے، آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور وکیل خود فاشسٹ حکومت کے اس آمرانہ فعل کوچیلنج کرنے جا رہا ہوں ۔
علی محمد خان نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے، جدید دور میں آمریت کے یہ پچھلی صدی کے حربے چلنے والے نہیں ہے، انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنا مسائل کا حل نہیں ہے، عوام کا مینڈیٹ عوام کو واپس کرنا پڑے گا-

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ، کالج طالبات کی غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد