جج محمد بشیر

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

ویب ڈیسک :سیشن جج ناصر جاوید رانا احتساب عدالت کے جج تعینات ‘محمد بشیر کو او ایس ڈی بنا دیاگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قانون کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی سیشن جج کو احتساب عدالت کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی جس کے بعد ناصر جاوید رانا کے جج احتساب عدالت تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے پہلے سے تعینات جج محمد بشیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد وہ بطور او ایس ڈی اسلام آباد ہائی کورٹ کو رپورٹ کرینگے۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو اسلام آباد کے سیشن جج ایسٹ تعینات کردیا گیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے تبادلوں اور تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری کئے۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی