بانی پی ٹی آئی اہلیہ سمیت جلد رہا ہوں گے، فیصل جاوید

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جلد بانی پی ٹی آئی اہلیہ سمیت رہا ہو کر میانوالی سے الیکشن لڑیں گے اور وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔
انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر لگائے گئَ تمام الزامات اور ان کے خلاف سارے کیسز بوگس ہیں، وہ جلد باہر آئیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ عدالتوں میں عدل و انصاف کیلئے پیش ہوتے ہیِں انکے ساتھ انصاف ہونا چاہئے۔
ان کا الیکشن کمیشن کے نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات فارم 45 اور فارم 47 کے درمیان تھا جہاں تعداد غلط لکھی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصل جاوید نے واضح کیا کہ فارم 45 کے تحت 180 سیٹیں پی ٹی آئی کی ہیں جس کیلئے امیدواروں کے پاس فارم 45 موجود ہے، انہیں حکومت سازی کا موقع ملنا چاہئے تھا۔

مزید پڑھیں:  سرباز علی خان کا منفرد ریکارڈ، بنا مصنوعی آکسیجن ماونڈ ایورسٹ سر کر لی