لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، پولنگ شروع

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کی جانیوالی پولنگ صبح 9 بجے سے جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق صدارت کیلئے انڈی پینڈنٹ احسن بھون گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان پروفیشنل گروپ کے اسد منظور بٹ کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔
لاہور بار کے الیکشن میں رجسٹرڈ ووٹوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار 216 ہے جن میں خواتین ووٹر کی تعداد 2 ہزار 101 جبکہ مرد ووٹر 27 ہزار 115 ہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان پر فرد جرم عائد