خیبر پختونخوا اسمبلی

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ کی جانب سے موصول ہونے والی سمری پر دستخط کردیئے۔
حاجی غلام علی نے آئین کے آرٹیکل 109 کی شق کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کا طلب کیا ہے۔
28 فروری کو ہونے والے اسمبلی اجلاس میں سپیکر مشتاق احمد غنی نئے منتخب ہونے والے اراکین سے حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر اور وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
گورنر حاجی غلام علی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تھا، گورنر ہاؤس پہنچتے ہی وقت ضائع کیے بغیر سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ