چچا زاد بھائی قتل

صوابی میں مکان کے تنازعہ پر چچا زاد بھائی قتل

ویب ڈیسک: صوابی میں مکان کے تنازعہ پر چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے چچا زاد بھائی کو قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق فضل ہادی نے فائرنگ کرکے مقصود علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا دونوں کے درمیان عرصہ دراز سے مکان کا تنازعہ چلا آرہا تھا ۔
مقتول مقصود علی اٹامک انرجی میں حاضر سروس ملازم تھا۔
پولیس نے مقتول مقصود علی کی اہلیہ کی مدعیت میں فضل ہادی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کےلئے کالوخان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے1ارب10کروڑ ڈالرز موصول