سندھ میں بارشیں، بلاول بھٹو کی صوبائی حکومت کو موثر کردار کی ہدایات

ویب ڈیسک: سندھ میں بارشیں شروع ہوتے ہی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی حکومت کو بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندے رین ایمرجنسی میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے ساتھ انتظامیہ ٹریفک نظام کی روانی کا بھی بندوبست کرے۔
یاد رہے کہ سندھ میں بارشیں شروع ہوتے ہی انتظامیہ کو متحرک کردار ادا کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ہدایات جاری کر دیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، پولیس مقابلہ میں ایک شرپسندوں زخمی حالت میں گرفتار