خیبرپختونخوا میں زیادہ تر مدارس غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں زیادہ تر مدارس غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری دستاویز میں بتایا گیاہے کہ صوبے میں سب سے زیادہ 602 مدارس مردان میں ہیں جن میں 181 غیر رجسٹرڈ ہیں۔ ان غیر رجسٹرڈ مدارس کا کسی بھی بورڈ کے ساتھ الحاق نہیں۔
جاری دستاویز میں بتایا گیاہے کہ صوبے میں مجموعی طور پر 6 ہزار 482 مدارس ہیں جن میں 5 ہزار 362 مدارس کا الحاق وفاق المدارس العربیہ کے ساتھ ہے۔
ذرائع کے مطابق ان مدارس میں 7 لاکھ 2 ہزار مقامی اور 6 ہزار 596 غیرملکی طلبہ زیرتعلیم ہیں جبکہ 322 اساتذہ غیر ملکی بھی یہاں پڑھاتے ہیں۔ ان مدارس میں 32 ہزار 842 مقامی اساتذہ بھی تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بربریت :غزہ میں شہداء کی تعداد35ہزار سے متجاوز