مخصوص نشستوں کا اعلامیہ

خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8مخصوص نشستوں کا اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8مخصوص نشستوں کا اعلامیہ جاری کردیا۔
مسلم لیگ کو چار،جمعیت اور پیپلز پارٹی کو دو دو نشستیں الاٹ کردی گئی ہیں ۔
اس سے قبل ایک ایک نشست جمعیت اور مسلم لیگ کو دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے درخواست مسترد کی گئی تھی جس کے بعد خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستیں اسمبلی میں موجود دیگر پارلیمانی جماعتوں کو الاٹ کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:  کسانوں کا نقصان ناقابل برداشت،غذائی تحفظ یقینی بنانے کیلئَے کوشاں ہیں