پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی کا پارٹی پالیسی سے منحرف ورکرزکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں پارٹی پالیسی سے انحراف کرکے پارٹی امیدواروں کیخلاف انتخاب لڑنے یا پھر مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے شوکاش جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچہ کے زیر صدارت صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے سابق ٹکٹ ہولڈرز اور سینئر رہنماأں کا اجلاس سے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی کابینہ ڈویژ ن صدور سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں گزشتہ انتخابات میں پارٹی امیدواروں عہدیداران اور تنظیموں کی کارکردگی زیر بحث لایا گیا جلاس میں سید محمد علی شاہ باچہ کی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے خلاف مہم چلانے پارٹی امیدواروں کے خلاف الیکشن لڑنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
محمد علی شاہ باچہ نے صوبہ بھر میں پارٹی موبالائزشن شروع کرنے تنظیموں کو گراس روٹ لیول پر آرگنائز کرنے اور غیر فعال عہدیداران کو فارغ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں حالیہ انتخابات میں عہدیداروں کی کارکردگی ، تنظیمی خامیوں، تنظیمی امور سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کرتے ہوٰے انتخابات کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نتائج کو یکسر مسترد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ پہلی بار جاپان نے جیت لیا، پاکستان کو شکست