4خواتین

خیبر پختونخوا کی 4خواتین بیک وقت ممبر صوبائی اور قومی اسمبلی بن گئیں

ویب ڈیسک: سیاسی جماعتوں کی جانب سے چند مخصوص خواتین کو نوازنے کی روش میں سیاس جماعتوں کی خواتین یبک وقت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی ممبر بن گئیں ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کرنے کے بعد یہ نشستیں دیگر جماعتوں میں تقسیم ہوگئیں ۔
سیاسی جماعتوں کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں انہیں خواتین نشستیں مل جائینگی ۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے ثوبیہ شاہد اور شہلا بانو اس وقت خیبر پختونخوا اسمبلی کی ممبر ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئی فہرست کے مطابق یہی دونوں خواتین مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کی ممبر بھی بن گئی ہیں ۔
صوبائی اسمبلی کی نئی جاری ہونیوالی فہرست میں جمعیت علمااسلام کی جانب سے نعیمہ کشور رکن صوبائی اسمبلی ہوگئی ہیں جبکہ نئی فہرست کے مطابق نعیمہ کشور جمعیت کی رکن قومی اسمبلی بھی بن گئی ہیں ۔
پیپلز پارٹی کی نائمہ کنول نئی فہرست کے مطابق رکن قومی اسمبلی بن گئی ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی نئی فہرست کے مطابق بھی وہ منتخب ہوگئی ہیں اور رکن صوبائی اسمبلی بھی بن گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے نفاذ کیخلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان