خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع کی 35 بلدیاتی نشستیں خالی قرار

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع کی 35 بلدیاتی نشستیں خالی قرار دے دیں۔ ذرائع کے مطابق یہ نشستیں منتخب نمائندوں کے انتقال یا پھر استعفیٰ کے باعث خالی قرار دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور کی ویلج کونسل محمد زئی کے ملک لال شیر، خلی زئی کے کفایت اللہ، گلشن آباد کے ذوالفقار محمود، برہان خیل کے نصر اللہ کی نشستیں خالی قرار دیدی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اعلامیہ میں نوشہرہ کی ویلج کونسل چوکی ممریز کے ابراہیم شاہ، چار سدہ کی عزیز آباد کے احمد علی جان، مردان کی کاٹلنگ ٹو کے لائق نواز، صوابی کی چک نودیہہ کے یوسف علی کی نشستیں بھی خالی پڑی دکھائی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کالو خان کے عادل خان، سرد چینہ کے انور زیب، کرک کی پلوسئی سر کے شوکت علی، ہنگو کی مسلم آباد کے شاہ ابوتراب، لکی مروت کے جدوخیل کے عمران اللہ، گرزئی کے رفید اللہ کی نشستیں خالی پڑی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی اضلاع شمالی وزیرستان کی ایدک تھری کے رحم راشد، ڈی آئی خان کے بیل کوٹ شریف کے سید محمد جواد، ٹانک کی محب اللہ صابر آباد کے شاہ فہد انصاری، ایبٹ آباد کی نیبر ہڈ ملک پورہ کے عمران خان کی نشست بھی خالی ہےء۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق باغان کے خالد رحمن، مانسہرہ کی گندھیان چٹی گھاٹی کے امجد، بٹگرام کی گدری کے نیاز محمد، کولائی پالس کی گلی باغ کے مروت، سوات کی چپریل کے عمران اللہ، ٹانٹو بانڈہ کے حامد الرحمن، شانگلہ کی بنڑ کے نور اللہ، ڈونئی کے ایوب خان، بونیر کی نوے کلی کے سید عالم شاہ، کوگا کے جاوید اقبال، اپر دیر کی اوسرائی کے قادر گل، لوئر دیر کی سدبرکلے کے مبارک شاہ، رحیم آباد کے عمر بادشاہ، باجوڑ کی ٹوپ کے شاکر اللہ اور چمرکند کے نور شاہ کی نشستیں خالی قرار دیدی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ مجموعی طور پر 27نشستیں منتخب نمائندوں کے استعفے اور 7نشستیں نمائندوں کے انتقال کے باعث خالی ہوئیں جبکہ ایک نشست ابتداءسے خالی قرار دی گئی ہے۔ سب ملا کر 35 بلدیاتی نشستیں خالی قرار دیدی گئی ہیں.

مزید پڑھیں:  نیب کا صرف شکایات و الزامات پر رکن پارلیمنٹ کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ