سندھ کابینہ

سندھ کابینہ نے حلف اٹھالیا،وزراء کو قلمدان تفویض

ویب ڈیسک: سندھ کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھالیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اراکین کابینہ سے حلف لیا،وزرا اور مشیروں کو محکمے بھی تفویض کردیئے گئے ۔
کابینہ کے لیے ابتدائی طور پر 10 ناموں کی منظوری دی گئی تھی جن کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس سندھ میں منعقد کی گئی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں شرجیل انعام میمن ، ڈاکٹر عذرا پیچوہو ، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، ضیا حسین لنجار، سردار محمد بخش مہر اور علی حسن زرداری شامل ہیں۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی شریک ہوئے۔
ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق شرجیل انعام میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ اور محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کا قلمدان دیا گیا ہے، ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو محکمہ صحت اور بہبود آبادی کی وزارت دی گئی ہے۔
سید ناصر حسین شاہ کو محکمہ توانائی اور منصوبہ بندی اور ترقیات، سید سردار علی شاہ کومحکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ،محکمہ کالج ایجوکیشن اورمحکمہ مائنز اینڈ منرلز ڈیولپمنٹ اور سعید غنی کو محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ ہائوسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ ایجینئرنگ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
جام خان شورو کو محکمہ آبپاشی اور محکہ خوراک، ضیا الحسن کو محکمہ داخلہ اور لا، پالیمنٹری افیئرز اینڈ کرمنل پروسیکیوشن کے قلمدان تفویض کیے گئے ہیں۔
ضیا الحسن کو محکمہ داخلہ اور لا، پالیمنٹری افیئرز اینڈ کرمنل پروسیکیوشن، سردار محمد بخش خان مہر کو ایگریکلچر، سپلائی اینڈ پرائز ، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اور انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا قلمدان دیا گیا ہے۔
حسن زرداری کو جیل خانہ جات کی وزارت دی گئی ہے جبکہ اللہ بخش ڈنو خان بھیو کو محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
احسان الرحمان مزاری کو محکمہ انٹر پروونشل کوآرڈینیشن کا مشیر اور سید نجمی عالم کو ہیومن سیٹلمنٹ، اسپیٹیل ڈیولپمنٹ اینڈ سوشل ہائوسنگ اورمحکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان سپنر راشد خان 4سال بعد کابل پہنچ گئے ،شاندار استقبال