بیرسٹر گوہر

عمران خان کی صحت اور سکیورٹی بارے ہمیں بتایا جائے،بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی غیر قانونی،ہمیں عمران خان کی صحت اور سکیورٹی کے بارے بتایا جائے۔
بیرسٹر گوہرکا کہنا تھا کہ یہ طے ہوا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے منگل اور بدھ کو روٹین کی ملاقات ہوگی، بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کی ایک لسٹ جاری کی تھی جس میں 10وکلا کا نام تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات کیلئے 6لوگوں کی بات ہوئی تھی، آج ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی نہ بانی پی ٹی آئی سے خاندان کی ملاقات ہوئی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 2ہفتوں کیلئے پابندی لگادی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکتی، ایسی بلینکٹ پابندی غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کل تک ہماری بانی پی ٹی آئی تک رسائی ممکن بنائی جائے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سکیورٹی کے بارے بتایا جائے، ہم تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ کیوں پابندی لگائی گئی ہے؟
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے کل کی ملاقات کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں۔

مزید پڑھیں:  یوکرینی باکسر نے عالمی ہیوی ویٹ چمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا