آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری کی مزار قائد پر حاضری

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے منصب سنبھالنے کے پہلی بار کراچی پہنچ کر مزار قائد پر حاضری دی، مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
صدر مملکت نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ان کے ساتھ موجود تھے۔
صدر مملکت کی آمد کے باعث مزار قائد پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے، صدر آصف علی زرداری رات کراچی کے بلاول ہائوس میں قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری بدھ کی صبح کراچی سے لاڑکانہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دیں گے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا : باولے کتوں کے کاٹے سے خواتین سمیت 10افراد زخمی