مصدق ملک

حکومت کی پالیسیوں کا محور صرف عوام ہیں،مصدق ملک

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت کی پالیسیوں کا محور صرف عوام ہیں،گردشی قرضے کے پائیدار حل کے لیے تجاویز پر کام شروع کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مصدق ملک نے وفاقی وزیر توانائی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
وزارت آمد پر سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا اور دیگر افسران کی جانب سے وفاقی وزیر توانائی کو خوش آمدید کہا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عوام کی سہولت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،سحر و افطار کے اوقات میں بجلی و گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گردشی قرضے کے پائیدار حل کے لیے تجاویز پر کام شروع کر دیا ہے، گیس و معدنیات کے شعبے میں مقامی و بیرونی سرمایہ کاری کی سہولت کاری کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت کی پالیسیوں کا محور صرف عوام ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر جاں بحق، گورنر خیپرپختونخوا کا ایرانی سفیر سے اظہار افسوس