عمران خان

پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، عمران خان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئے گی۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے،الیکشن جھوٹے ہوئے، اداروں کی ساکھ ختم کر دی گئی سکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے یہ بھی جھوٹ ہے سارا ملک جھوٹ پر چل رہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ادارے تباہ ہو چکے ہیں، انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیا گیا، ووٹر نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا ۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کر دی گئی ہے، میری ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی وکلا تک سے ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں، الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہمارا پ±رامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پھر پیسہ چلنے والا ہے، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا تھا آج تک اسے سزا نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں ججز تقرر ی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب