جلاؤ گھیراؤ مقدمات، عمر ایوب کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے منظور کر لی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں عمر ایوب نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر ر رکھی تھی۔
ذرائع کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کرتے ہوئے عمر ایوب کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

مزید پڑھیں:  عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری