حماد اظہر کا استعفیٰ مسترد، ان کی خدمات لائق تحسین ہیں، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: حماداظہر کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کا استعفیٰ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کی روشنی میں منظور نہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے ایکس میسج میں کہا ہے کہ حماد اظہر نے بہادری سے فرائض انجام دیے جس پر وہ لائق تحسین ہیں۔

مزید پڑھیں:  شدید گرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر بارش کی پیشگوئی ، جھکڑ چلنے کا بھی امکان