شہریوں کو بھتے کی کالز اور دھمکیاں اسلام آباد تک جا پہنچیں

ویب ڈیسک: شہریوں کو بھتے کی کالز اور دھمکیاں اسلام آباد تک جا پہنچیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر بھتے کی کالز اور دھمکیاں موصول ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے ایک ارب روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس دوران بھتے کی کالز کے لیے استعمال ہونے والے نمبرز میں ایک افغانستان دوسرا ایران کا تھا۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے،مریم نواز