اسحاق ڈار

ہمیں پڑوسیوں کیساتھ ہی رہناہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار

ویب ڈیسک:وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمسائے تبدیل نہیں کیے جاسکتے، ہمیں پڑوسیوں کیساتھ ہی رہناہے،پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں بھارت کیساتھ تجارت بحال ہو۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں 16ماہ کی حکومت ملک کو صرف دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے تھی اور پی ڈی ایم نے اپنا عہد خوب نبھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے کہہ کرگئی تھی کہ بارودی سرنگیں بچھا کرجارہے ہیں، دنیا میں 24ویں معیشت کو 47 ویں معیشت بناکر جانے والوں نے پاکستان کا بیڑاغرق کیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی سفیربانی پی ٹی آئی سے ملنیکے لیے درخواست کرتے ہیں تو فیصلہ عدالت کرے گی، حکومت نہیں، پاکستان میں انتخابات سے متعلق ڈونلڈ لو کی گفتگو کوئی نئی بات نہیں، اگردھاندلی ہوئی تو پختونخوا میں ایک پارٹی کو 75 فیصد سیٹیں کیسے ملیں؟ سندھ میں پیپلزپارٹی کو 70 فیصد سیٹیں ملیں، اگر کسی کو انتخابات سے شکایت ہے تو عدالتیں اور ٹربیونل موجود ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں بھارت کے ساتھ تجارت بحال ہو، بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے سے متعلق جائزہ لیں گے۔
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے گفتگو کے دوران حملے کی خبر ملی، افغان وزیرخارجہ کو بتایا کہ گل بہادر گروپ حملے کا ذمہ دار ہے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان نیمعنی خیز ایکشن نہیں لیا توپاکستان نیگل بہادر گروپ کیخلاف کارروائی کی۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون چند ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے، کیمرون آسٹریلیا کے دورے سے واپس آرہے ہیں، پیرکوبرطانوی وزیر خارجہ سے فون پر بات ہوگی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کی بندش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کی بحالی سے متعلق مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کروں گا، سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے، لندن میں سیاسی و کاروباری افراد سے ملاقات میں بھی یہ مسئلہ زیربحث آیا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری