طور خم

طور خم سرحدی گزر گاہ پیدل آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی

ویب ڈیسک: طورخم سرحدی گزرگاہ بند کیے جانے کے 4گھنٹے بعد پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دی گئی ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی اور ایف آئی اے اہلکاروں کی ہاتھا پائی کے باعث طورخم نادرا پوائنٹ پر سرحدی گزرگاہ پیدل آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی تھی۔
آج صبح طورخم بارڈر پر ایف آئی اے اور ایف سی اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی تھی، ہاتھا پائی کے دوران دونوں اداروں کے کچھ اہلکاروں کو ہلکے زخم آئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر رش کم کرنے سے متعلق تلخ کلامی ہوئی تھی، واقعے پر دونوں اداروں کے حکام نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر معاملہ نمٹا دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد یا غیرقانونی افراد کو روکنے کے لیے ادارے قانونی تقاضے نبھانے کی کوشش کرتے ہیں اس دوران اسٹاف پر رش کے باعث ایسے نامناسب واقعات ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شدید گرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر بارش کی پیشگوئی ، جھکڑ چلنے کا بھی امکان