سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہو گی

ویب ڈیسک: فوجی عدالتوں کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کا 6 رکنی بینچ سماعت کریگا جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کرینگے۔
بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے ان اپیلوں کی جلد سماعت کی استدعا کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  بیک وقت کئی محاذوں پر مصروف اسرائیلی فوج گھٹنے لگی