تربیلہ ڈیم، چینی انجینئرز کے دوبارہ کام شروع کرنے پر مزدور خوش

ویب ڈیسک: بشام میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد چین نے تربیلا ڈیم پر دوبارہ کام شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق چینی انجینئرز پر دہشت گرد حملے کے بعد غیر ملکی کمپنیوں نے 3 ڈیموں دیامر بھاشا ڈیم پر سول کام روک دیا تھا جبکہ اس سے قبل داسو اور تربیلا ڈیم پر بھی کام روک دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ان واقعات کے بعد چینی انجینئرز کے کام بند کرنے سے جہاں دیگر مسائل جنم لے رہے تھَے وہیں ان ڈیمز پر کام کرنے والے مزدوروں کے سروں پر بے روزگاری کی تلوار بھی لٹکنے لگی تھی۔
چینی انجینئرز کے دوبارہ کام شروع کرنے کے سے مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مزید پڑھیں:  سوات، شجرکاری مہم کے دوران 10 ہزار پودے لگائے جائیگے