صوابی اور بنوں میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع صوابی اور بنوں میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع صوابی کے علاقے تورڈھیر میں دن دیہاڑے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت واحد کے نام سے ہوئی جس کا تعلق الہ ڈھیر سے ہے۔
دوسری جانب ضلع بنوں میں سی پیک روڈ پر ٹریفک حادثہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہےکہ صوابی اور بنوں کے اضلاع میں مختلف واقعات میں‌2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے.

مزید پڑھیں:  جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع