امتیاز شاہد قریشی

پی ٹی آئی نے سابق ڈپٹی سپیکر امتیاز شاہد قریشی کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے سابق وزیر قانون اور ڈپٹی سپیکر امتیاز شاہد قریشی کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی ۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سابق وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی کو آگاہ کیا گیا کہ کوہاٹ کے ضمنی انتخابات پی کے 91میں وہ پارٹی امیدوار کیخلاف آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔
پارٹی امیدوار کا انتخابی نشان گھوڑا ہے لیکن امتیاز شاہد قریشی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کررہے ہیں انہیں دو فروری کو ساتھ ریجن کے صدر شاہد احمد خٹک کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جسے انہوں نے نظر انداز کردیا ۔
ضمنی انتخابات سے اپنے کاغذات واپس نہ لینے پر پارٹی قیادت نے امتیاز شاہد قریشی کو شوکاز بھی جاری کیا تاہم اس کے باوجود امتیاز شاہد قریشی پارٹی کا نام، جھنڈا اور تصاویر استعمال کرتے رہے ہیں ۔
پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور سے مشاورت کے بعد امتیاز شاہد قریشی کی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ کوہاٹ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 91سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار داد آفریدی ہیں جبکہ امتیاز شاہد قریشی کو پارٹی کے ٹکٹ جاری نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط کر دی گئی