چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ،پیپلزپارٹی کے رابطے تیز

ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے رابطے تیز کردیئے ہیں ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی خصوصی کمیٹی امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے متحرک ہے۔
چیئرمین سینیٹ کے لئے پی پی پی امیدوار سید یوسف رضا گیلانی سے شیری رحمان اور نوید قمر نے رابطہ کر کے انتخابات کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اتحادیوں کے ہمراہ کل سینیٹ میں اپنی واضح برتری کو ثابت کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اور کارکنان کل ایک جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی کا جشن منائیں گے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اور پارلیمنٹ میں کھینچا تانی ہے،عشرت العباد