آئی ایم ایف مذاکرات

آئی ایم ایف مذاکرات،پاکستانی وفد اگلے ہفتے واشنگٹن جائے گا

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں وفد ایم آئی ایف پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کے لئے اگلے ہفتے واشنگٹن جائے گا-
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیو کے علاوہ امریکی نائب وزیرڈیوڈ لو اور ڈپٹی سیکریٹری خزانہ سے بھی ملیں گے۔
وزیرخزانہ کی سربراہی میں امریکا جانے والے پاکستانی وفد میں گورنر اسٹیٹ بینک، جمیل احمد، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، سیکرٹری اقتصادی امورڈاکٹر کاظم نیاز بھی شامل ہیں۔
13سے 21اپریل تک کے دورے کا مقصد ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔
پاکستان اس موقع پر آئی ایم ایف سے مڈٹرم ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی کیلئے مشن بھیجنے کی درخواست کریگا۔
عالمی ادارے کے وفد کا موجودہ پروگرام ختم ہونے کے بعد اس ماہ کے آخر تک پاکستان آنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف سے بڑے پیکج کی درخواست کرنے سے قبل وزیرخزانہ کی طرف سے وزیراعظم آفس کے افسروں کو اعزازیہ کے طور پر چار تنخواہوں کی منظوری دینا اس حقیقت کے بالکل برعکس ہے کہ پاکستان شدید ترین مالی مشکلات کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ سکینڈل :نیب کے 3گواہان کے بیانات ریکارڈ