دفعہ 144نافذ

نوشہرہ میں عید الفطر کے موقع پر دفعہ 144نافذ کردیا گیا

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں عید الفطر کے موقع پر امن امان برقرار رکھنے دفعہ 144نافذ کردیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی، کھلونا نما اسلحہ،نہروں اور سمال ڈیمز وغیرہ میں نہانے، کشتیوں میں آٹھ سے زیادہ سواریاں بٹھانے،چیر لفٹ میں چھ سے زیادہ افراد بٹھانے،کالے شیشوں کے استعمال و فروخت اورون ویلنگ پر پابندی عائد کردی گئی ۔
دفعہ 144ضلع بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جو کہ 10دنوں تک برقرار رہے گا۔
خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب