افغان باشندوں

افغان باشندوں کو تذکرہ پر طورخم سرحد کے راستے وطن جانے کی اجازت

ویب ڈیسک: پاکستان حکومت نے جذبہ خیرسگالی کے تحت تذکرہ پر افغان باشندوں کو طورخم سرحد کے راستے افغانستان جانے کی اجازت دیدی ۔
بارڈر حکام کے مطابق افغان باشندے تذکرہ پرعید تک طورخم سرحد کے راستے افغانستان جا سکتے ہیں۔
پاکستان میں پھنسے افغان باشندے اب تذکرہ پر بھی اپنے وطن افغانستان جا سکیں گے، فیصلہ کا اطلاق آج سے ہو گا۔
بارڈر حکام نے مزید بتایا کہ فیصلہ جذبہ خیرسگالی کے تحت کیا گیا تاکہ افغان باشندے اپنے بچوں کی ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں
عید کے بعد کسی کو ویزہ کے بغیر بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کامزدوروں کامعاوضہ دگنا کرنے کا اعلان