پشاور، عید الفطر ملت اسلامیہ کی اجتماعیت اور یگانگت کا مظہر ہے، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر ملت اسلامیہ کی اجتماعیت اور یگانگت کا مظہر ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کی نماز اپنے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی۔
اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔
نماز عید کے بعد اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بحیثیت قوم اور ملت ہمیں اجتماعیت اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں اس جانب خصوصی توجہ دینا ہوگی جبکہ عید الفطر کا اصل فلسفہ ہی یہ ہے کہ ہم معاشرے کے محروم طبقات کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطرکا ایک اہم پیغام باہمی محبت و اخوت اور اتحاد کا درس بھی دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق