ملائیشیا میں نماز عید کیلئے جاتی گاڑی کو حادثہ، 6 پاکستانی جاں بحق

ویب ڈیسک: ملائیشیا میں نماز عید کیلئے جاتی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں 6 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ملائشیا کی ریاست پیراک کے شہر ایپوہ میں نماز عید کے لیے جاتے ہوئے پاکستانیوں کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق حادثہ میں 3 پاکستانی موقع پر جبکہ باقی کے 3 افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ وہاں جان کی بازی ہار گئے۔
حادثہ کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جس سے تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ نماز عید کی ادائیگی کیلئے جانے والے پاکستانیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 6 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ