پشاور، مستحقین کو رقوم تقسیم پر تشہیر، افسران و پارٹی عہدیداران سے وضاحت طلب

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ مستحق خاندانوں سمیت پولیس شہدا اور دیگر خاندانوں کو عید پیکیج کے تحت رقوم تقسیم کر دی گئیں۔
اس حوالے سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے ان اقدامات کی ویڈیوز اور تصاویر کو شائع کرنے سے اجتناب کیا تاکہ کسی مستحق کی عزت نفس مجروح نہ ہو- مستحقین میں تمام پیکیجز بنک اکاونٹس کے ذریعے جاری کیے گئے-
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت اور پارٹی کی واضح پالیسی کے باوجود چند سرکاری افسران اور حکومتی عہدیداروں کی مستحقین کو رقوم تقسیم پر تشہیر کرنے پر ان سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جنگی جنون میں مبتلا نیتن یاہو نے رفح پر حملے کا عندیہ دیدیا