نوشہرہ اور چارسدہ میں ریسکیو غوطہ خور ٹیموں کی کارروائیاں جاری

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ اور چارسدہ میں ریسکیو غوطہ خور ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق کنڈ پارک میں ایک اور چارسدہ میں تین افراد پانی میں تاحال لاپتہ ہیں۔
اس حوالے سے ریسکیو 1122 کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ میں‌ مردان اور صوابی کی غوطہ خور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دریائے خیالی میں چارسدہ اور پشاور کی غوطہ خور ٹیمیں مصروف عمل ہیں جبکہ کنڈ پارک میں لاپتہ بچی کے والدین بھی موقع پر موجود ہیں۔ اس سلسلے میں اوپن سرچ اور ڈائیونگ سرچ جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دریاوں میں‌نہاتے ہوئے متعدد بچوں کے ڈوبنے کے واقعات رونما ہوئے. اس حولاے سے نوشہرہ اور چارسدہ میں غوطہ خور ٹیمیں کارروائیوں میں‌مصروف ہیں.

مزید پڑھیں:  سوات، شجرکاری مہم کے دوران 10 ہزار پودے لگائے جائیگے