عمران خان

آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں تھا ۔
یہ بات پی ٹی آئی رہنمائوں نے اڈیالہ جیل میں بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی مشاورت ہوئی ۔
شبلی فراز سینٹ میں لیڈر آف اپوزیشن ہوں گے، ان کے کاغذات آج جمع کروادیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی طرف سے آنے والے بیان سے متعلق عمران نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا کہنا تھا کہ6 جماعتی اجلاس 29 اپریل کو ہوگا جس میں جلسوں اور جلوسوں کا آغاز پنجاب سے کریں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما حسن رؤف نے کہا کہ ہماری جیت ہوچکی ہے اور دشمن ہار چکے ہیں، یہ آخری مرحلہ ہے، عنقریب عمران خان جیل سے باہر ہوں گے اور ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی