قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا اجلاس کل سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا جس کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے چھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2024 ایوان میں پیش کریں گے۔
وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار تحشیہ آرڈیننس 2024 ایوان میں پیش کریں گے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022 ایوان میں پیش کریں گے۔
نوشکی اور کشمور میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دلا نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلا ؤنوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق لینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ظاہر شاہ طورو