بجلی کی ترسیل متاثر

شدید بارش سے124فیڈرز ٹرپ ،پشاور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر

ویب ڈیسک: شدید بارش کے باعث پیسکو کے 124فیڈرز ٹرپ ،پشاور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل شدید متاثر ہو گئی ۔
ترجمان پیسکو کے مطابق شدید بارش کے باعث پشاور، خیبر اور سوات سرکل زیادہ متاثرہوئے ہیں۔
پشاور سرکل میں 48، خیبرسرکل میں 22اور سوات سرکل میں 12 فیڈرز بند ہوگئے ہیں ۔
ترجمان پیسکونے بتایا کہ پیسکو چیف انجینئر اختر حمید خان کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے
۔
متاثرہ علاقوں میں مرمتی کام جاری، جلد بجلی بحال کر دی جائیگی، صارفین کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 118پر کال کریں۔

مزید پڑھیں:  جنگی جنون میں مبتلا نیتن یاہو نے رفح پر حملے کا عندیہ دیدیا